تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57

چیچہ وطنی :لڑکی کے اغوا کا شاخسانہ، فائرنگ سے تین افراد ہلاک

جنگ نیوز -
چیچہ وطنی …چیچہ وطنی کے قریب نواحی علاقے میں لڑکی کے اغوا کے بعد اندھا دھند فائرنگ سے مخالف فریق کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے راوی شہامند میں مقامی زمیندار بہاول شیر کا بیٹا اللہ دتہ عرف کرتار اپنے خالہ زاد بھائیوں محمد اقبال اور امیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بستی بھٹیاں سے ساہیوال جارہے تھے کہ راستہ میں چھپے ہوئے ملزمان عزیز ،یاسین عرف امین،ناصر،سلیم ،نواز ،زاہد،عمران اور غفار نے انہیں روک کر تشددکیا اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے تینوں کوقتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول محمد اقبال نے ملزمان ناصر عرف امین ،یاسین اورسلیم کی بہن کو اغوا کرلیا تھا اوربعد میں مقامی پنچایت کے ذریعے مغوی لڑکی کو واپس کردیا گیا تھا۔اسی سلسلے میں آج موقع پاتے ہی مخالفین نے بہن کے اغوا کا بدلہ لے لیا۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال منتقل کرکے ملزموں کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.