تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57

پشاور: آج بھی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار، کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی معطل

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں آج بھی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، انجن نہ ہونے سے کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی معطل کردی گئی ہے۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس صبح 5 بج کر 45 منٹ کی بجائے 11گھنٹے کی تاخیر سے شام پونے پانچ بجے پہنچے گی۔ اسی طرح خیبر میل کی آمدصبح 6 بج کر 45 منٹ کی بجائے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر متوقع ہے۔ کراچی سے آنے والی عوام ا یکسپریس کوشام 6 بج کر 20 پر پہنچنا تھا تاہم اب اس کی آمد کا وقت رات 10 بجے بتایا جا رہا ہے۔ اسی طرح کوئٹہ ایکسپریس بھی دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے، جو رات 8 بج کر 20 منٹ کی بجائے رات 10 بج کر 20 منٹ پر پہنچنے گی۔ پشاور سے آج صرف عوام ایکسپریس روانہ ہوئی۔ جبکہ صبح 8 بجے والی کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.