تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57

ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال3569میگا واٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں آبی توانائی سے بجلی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے لیکن بجلی کی طلب بڑھنے سے شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ موجود ہے ۔پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار 480 میگاواٹ اور فراہمی 14 ہزار 911 میگاواٹ ہے ، اس طرح بجلی کی طلب و رسد میں شارٹ فال 3569 میگاواٹ ہوگیا ہے ۔ قومی گرڈ سے کے ایس ای سی کو 680 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ، ہائیڈل توانائی سے 6 ہزار 107 میگاواٹ،آئی پی پیز سے 6 ہزار 773 ، واپڈا تھرمل سے 1817 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے ، رینٹل پاور سے 154 میگواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.