تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57

کوئٹہ :جائنٹ روڈپرفائرنگ سے1 شخص ہلاک، راہگیرسمیت دو زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈپرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ راہگیرسمیت دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائنٹ روڈپاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے آتشیں اسلحہ سے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہگیرسمیت تین افرادشدیدزخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادکی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچایاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ دیگردوزخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.