تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5

لیبیا: حکومت مخالفین کا طرابلس پر حملہ

جنگ نیوز -


طرابلس ... لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کوحکومت مخالف قبائلیوں نے نشانہ بنایا ہے، جبکہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے حکومت مخالفین کو چوہے قرارد دے دیا اورفرانس پرالزام لگایا ہے کہ وہ لیبیاکاتیل چوری کرناچاہتاہے۔ہفتے کے روزحکومت مخالف قبائلیوں کے ایک چھوٹے گروپ نے، طرابلس پر حملہ کردیا،سرکاری ٹی وی پر صدر قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو ماربھگایا گیا،جس کے بعد دارالحکومت اب محفوظ ہے،لیبیاکے رہنما معمرقذافی نے ایک آڈیوپیغام میں حکومت مخالفین کوچوہاقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مخالفت کرنیوالے ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ قذافی نے فرانس کے صدرنکولس سرکوزی پرالزام لگایا کہ وہ لیبیا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.