تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ تاہم شہر میں چار روز سے جاری کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے۔ پولیس کے مطابق سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28 سالہ سمیع اللہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے واٹر بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر خالد صدیقی جاں بحق ہوگئے۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ضلع ملیر راوٴ انوار نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی، اورنگی ٹاوٴن اور فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید 5 افراد لقمہ اجل بن گئے، چار روز کے دوران فائرنگ سے مرنے والے افراد کی تعداد 77 سے تجاوزکر گئی ہے، ہفتے کو شہر میں کشیدگی میں کمی آئی ،اور بڑی مارکیٹس طارق روڈ، حیدری، ملینیئم مال اور زینب مارکیٹ میں لوگوں کی آمد و رفت جاری رہی۔ ان بازاروں میں پہلے کی طرح رش تو دیکھنے میں نہیں آرہا لیکن پھر بھی شہریوں نے خوف کے سائے کا پیچھا چھڑا کر سڑکوں پر نکلنا شروع کر دیا ہے تاکہ عیدالفطر کے لیے تیاریاں کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.