21 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
پاکستان میں جمہوری حکومت کی مضبوطی سے شدت پسندی میں کمی آسکتی ہے ،گراسمین
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی نمایندہ برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسیمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی مضبوطی سے شدت پسندی میں کمی آسکتی ہے ، ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کو شکست دینے کا موقع فراہم کیا،امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مارک گراسمین نے کہا کہ القاعدہ کو شکست دینے کیلئے پاکستان اور افغانستان سمیت دیگرممالک کا تعاون حاصل ہے،فاٹا کیلئے حالیہ پارٹیز آرڈز کے اجرا کے متعلق ایک سوال پر مارک گراسمین کا کہناتھاکہ اسی اقدام سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان میں سویلین حکومت کی حمایت کرتا ہے اور جمہوریت کی مضبوطی سے شدت پسندی میں کمی آسکتی ہے،گراسمین کا کہنا تھاکہ لاہور سے امریکی شہری کا اغوا انتہائی ظالمانہ فعل ہے، ان کا کہناتھاکہ اغوا کاروں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی،وارن وائنس ٹائن کا پتا لانے کیلیے پاکستانی اور امریکی حکام میں بھرپور تعاون ہے۔مارک گراسمین کا کہناتھاکہ امید ہے کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہناتھاکہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے افغان مصالحت عمل کی حمایت کی ہے۔