تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:52

برازیل: ڈیم کی تعمیرکیخلاف ہزاروں قبائلیوں کا احتجاج

جنگ نیوز -
برازیل: ڈیم کی تعمیرکیخلاف ہزاروں قبائلیوں کا احتجاج

ساوٴپولو…برازیل میں ڈیم کی تعمیر کیخلاف ہزاروں قبائلی سڑکوں پر آگئے،ان کا کہنا ہے کہ ڈیم بننے سے کئی قبائل بے گھر ہوجائیں گے،برازیل کے شہرساوٴپولو کی مرکزی بزنس ایونیو پر ہزاروں قبائلیوں نے احتجاج کیا ۔قبائلی روایتی کپڑوں میں ملبوس تھے، اوران کا مطالبہ تھا کہ ایمیزون کے جنگلات میں ہائیڈرولک ڈیم نہ بنایا جائے،برازیل کی حکومت نے جون میں یہاں گیارہ ہزار دوسو میگاواٹ کا بیلو مونٹی ڈیم بنانے کا اعلان کیا تھاجس کی نہ صرف قبائلی بلکہ ماحولیات کے ماہرین اور سماجی تنظیمیں بھی مخالفت کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.