21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:36
اوول ٹیسٹ: بھارتی بیٹنگ مشکلات کا شکار
آج نیوز - انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ مشکلات کا شکار، ایک سو تین رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید دو سو نواسی رنز کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھارت کی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور ایک سو تین رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ این بیل کے دو سو پینتیس رنز کے باعث انگلینڈ نے چائے کے وقفے پر پانچ سو اکیانوے رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ بھارت نے کھیل کا آغاز کیا تو دو مہمان بلے باز سہواگ اور لکشمن تیرہ رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے پچپن رنز کی شراکت قائم کی۔ مگر لٹل ماسٹر کوئی بڑاسکور کرنے میں ناکام رہے اورتئیس رنز پرگریم سوان کو وکٹ دے بیٹھے۔ سریش رائینا اور اشانت شرما کی وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ڈریوڈ کریز پر موجود ہیں۔