21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:20
کینیڈا: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک
آج نیوز - کینیڈا کے شمالی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ بوئنگ سیون تھری خلیج ریزولیوٹ جارہا تھا کہ نوناوٹ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں پندرہ افراد سوار تھے۔ علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث حاثہ کے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ علاقے میں کینیڈین فوج کی سالانہ مشقیں جاری ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ مشقوں میں حصہ نہیں لے رہا تھا۔ کینیڈین فوج بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم آج حادثے کے مقام کا دورہ کریں گے۔