تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11

چلی: طلباء کے احتجاجی مظاہرے جاری

آج نیوز - چلی میں تعلیمی اصلاحات کے حق میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے جاری۔ پولیس کا نہتے طلباء تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ، کئی طلباء زخمی ہوگئے۔ چلی میں تعلیمی اصلاحات اور مفت تعلیم کے فروغ کے حق میں کئی روز سے طلباء کے مظاہرے جاری ہیں جبکہ پولیس نے تشدد اور طاقت کے استعمال کی روایت اپنا رکھی ہے۔ چلی کے شہر پیرٹو مونٹ میں طلباء کے احتجا کے باعث ٹریفک جام ہوگئی جبکہ پولیس نے نہتے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ طلباء و طالبات کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے جس کے نیتجے میں کئی طلباء زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئے۔ پولیس نے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ طلباء کا موقف ہے کہ چلی کے کئی علاقوں میں حکومت نے دہرا معیار تعلیم اپنا رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.