تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:4

لیبیا: فوج سے لڑائی میں متعدد باغی ہلاک، نیٹو کی بمباری

آج نیوز - لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ چار زور دار دھماکے سنے گئے۔ سرکاری فوج سے لڑائی میں متعدد باغی ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے طرابلس کے اہم ایئر بیس کا محاصرہ کرکے اس کی بجلی منقطع کردی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طرابلس میں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گروپوں کی صورت میں دارالحکومت کی سڑکوں پر فوج پر حملے کر رہے ہیں۔ طرابلس میں غیر ملکی صحافیوں کے ہوٹل پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ باغی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ طرابلس میں شدید فائرنگ اس بات کا اشارہ ہے کہ معمر قذافی کے مضبوط مرکز میں لڑائی جاری ہے۔ جبکہ حکومتی ترجمان نے کہاہے کہ باغیوں کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے طرابلس کے نواح میں اہم ایئر بیس کا محاصرہ کرلیا ہے۔ اور اس کی بجلی منقطع کردی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئربیس پر قبضے کیلئے لڑائی میں دونوں فریقین کو بھاری جانی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے معمر قذافی کا آڈیو پیغام نشر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فرانس لیبیا کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ باغی اپنی ہی دھرتی کو تباہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.