21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:52
برازیل: خاتون جج کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی کااحتجاج
جنگ نیوز -
برازیل: خاتون جج کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی کااحتجاج
ریوڈی جنیرو…برازیل میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں خاتون جج کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی کے ارکان نے سیاہ کپڑے پہنے،اور منہ پر پٹی باندھ کر انوکھا احتجاج کیا،برازیل کے ساحلی شہر،ریوڈی جنیرو میں خاتون جج پیٹریشیا کو جرائم پیشہ افراد نے گھر کے پاس ان کی کار میں سولہ گولیاں مار کر اس وقت قتل کیا جب وہ عدالت سے واپس آرہی تھیں، سول سوسائٹی نے اس قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاہے۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ساحل پر سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہوکراور منہ پر پٹی باندھ کر خاموش احتجاج کیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ برازیل کو میکسیکو نہیں بننے دیں گے جہاں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے۔