21 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:52
لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری
جنگ نیوز -
لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری
لاہور…لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں سحری کے اوقات پرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو حبس میں شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے۔،لاہور کے مختلف علاقو ں کوٹ لکھپت، ٹاوٴن شپ، گرین ٹاوٴن، ماڈل ٹاوٴن لنک روڈ،علامہ اقبال ٹاوٴن، ٹمپل روڈ،سمن آباد، نیوانارکلی اور اندرون شہر میں سحری کے وقت مسلسل کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ر ہنے شہری تمام رات حکومت اور لیسکو حکام کو کوستے رہے حبس اور گرمی میں بجلی کی لوڈشیدنگ کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہیں مجبورا سحری ہوٹلوں پر کرنی پڑی۔شہریوں کا کہنا تھاکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کیا ختم کرنی وہ تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو بھی کم نہیں کر سکے۔