تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4

کراچی :اورنگی ٹاؤن سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جنگ نیوز -


کراچی…اورنگی ٹاؤن سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جیو نیوز کے نمائندے ظل حیدر کے مطابق یہ لاشیں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی سے ملی ہیں تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی دو نوجوانوں کی یہ لاشیں بوری بند بتائی گئی ہیں،خدشہ ہے کہ یہ نوجوان اغواء کئے گئے تھے۔دریں اثناء شہر میں چار روز سے جاری کشیدگی میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے ،تاہم پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28 سالہ سمیع اللہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے واٹر بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر خالد صدیقی جاں بحق ہوگئے۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ضلع ملیر راوٴ انوار نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.