تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4

لیبیا: حکومت مخالفین نے عوام کے لیے پیٹرول مفت کردی

جنگ نیوز -


طرابلس…لیبیا میں حکومت مخالفین نے اپنے زیرقبضہ علاقے زاویہ میں عوام کے لیے پیٹرول مفت کردیا ،جس کے بعد پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کرنل معمرقذافی کی سرکاری فوج سے لڑنے والے باغیوں کا زاویہ شہر پر مکمل کنٹرول ہے،جہاں انھوں نے عوام کے لیے پیٹرول فری کردیا ہے،باغیوں کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض قذافی نے عوام کوپیٹرول کی فراہمی بند کررکھی تھی لیکن اب لوگوں کو پیٹرول فری ملے گا،زاویہ شہر میں ایک ہی پیٹرول پمپ ہے جہاں مفت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.