21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4
چلی میں صدر کے خلاف احتجاج ،تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ
جنگ نیوز -
سنتیاگو…چلی میں طلبہ نے اس تقریب پر دھاوا بول دیا،جہاں صدر پنیراآزادی کے ایک ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے،پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔چلی کے دارالحکومت میں صدر پنیرا ایک تقریب میں آزادی کے رہنما اور قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے تو وہاں طلبہ بھی پہنچ گئے اور شدید احتجاج شروع کردیا،جنھیں منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو میدان میں آنا پڑا،مشتعل طلبہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے،پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔