21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4
قصور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
جنگ نیوز -
لاہور…قصور میں گنڈا سنگھ والہ کے مقام پر دریائے ستلج سے 57ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے گزر رہا ہے جس میں مسلسل اضافہ ہونے سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے ککر پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے اٹھارہ فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے اور 57000کیوسک کا ریلہ اس وقت گنڈا سنگھ والہ کے مقام سے گزر رہا ہے۔ پانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چندا سنگھ والہ،ماہیوالہ اور پتن سمیت متعدد دیہات کو پانی نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے جس کی وجہ ان علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں جبکہ ریسکیو1122 کے امدادی کارکن پونی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔