تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4

کوئٹہ:ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر ،مسافر پریشان

جنگ نیوز -


کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں حسب روایت گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں،ریلوے انکوائری کے مطابق اندرون ملک سے آنے والی ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں گی،پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس چھ گھنٹے جبکہ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے بولان میل پانچ پانچ گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے، ماہ رمضان میں دیر سے پہنچنے والی ٹرینوں کے نہ صرف مسافروں بلکہ ان کو لینے کے لئے آنے والے عزیزو اقارب کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.