21 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4
بدین:امام واہ جنوبی میں شکاف ،20دیہات زیرآب
جنگ نیوز -
بدین…بدین کے قریب ٹنڈو غلام علی کی امام واہ جنوبی میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ادھر ضلع کے متاثرہ افرادکو اب بھی خوارک و امدادی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔بدین کے قریب ٹنڈو غلام علی کے گوٹھ باگرانی میں امام واہ جنوبی کے قریب 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کی جانب سے شگاف پر کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جانے پردیہاتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ادھرضلع بدین میں متاثرہ ہزاروں افراد تاحال سڑکوں کے کنارے بے یار و مددگار موجود ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کو انتظامیہ کی جانب سے خوراک فراہم نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب شہری علاقوں کے ریلف کیمپوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ خوراک ضرورت کے مطابق نہیں۔دیہی علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خو راک کی قلت کی عام شکایات پائی جاتی ہیں۔ضلع کے متعدد علاقوں میں برساتی پانی بتدریج کم ہو ر ہا ہے۔ادھربڑے سیم نالوں سے ملحقہ علاقے سیلابی ریلوں اور بارش کے پانی میں بدستور ڈوبے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پٹھان کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف متاثرین نے کراچی بدین ہائی وے پر دھرنا دے کرٹریفک معطل کردیا۔