21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
پولینڈ میں ٹانگوں سے معذور لاوارث کتے کو مصنوعی ٹانگیں لگادی گئیں
جنگ نیوز -
وارسا…این جی ٹی…پولینڈ میں ریل کی پٹری پر لاوارث پڑے ایک معذور کتے کو وہاں کی جانوروں کی تنظیم نے ایک نئی زندگی دے دی ہے۔جانوروں کی ایک مقامی تنظیم کو نامعلوم شخص کی جانب سے فون موصول ہوا تھا کہ اس نے شاید ریل کی پٹری کے قریب کتوں پر سے گاڑی گزار دی ہے۔ جانوروں کی یہ تنظیم فوراً موقع پر پہنچی جہاں دو کتے مرچکے تھے جبکہ ایک معذور ہوچکا تھا۔ چار ماہ کے اس کتے کو جانوروں کی تنظیم نے اپنی تحویل میں لے کرناصرف اسکی دیکھ بھال کی بلکہ اسکی پچھلی دو مفلوج ٹانگوں کیساتھ دو پہیوں والی وہیل چےئر لگادی گئی۔ اب یہ کتا ناصرف اِدھر سے اُدھر دوڑتا پھرتا ہے بلکہ دیگر جانوروں کیساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتا نظر آتا ہے۔