21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
اوول ٹیسٹ میں بھارت کو فالوآن کا خطرہ
جنگ نیوز -
لندن…دورہ انگلینڈ میں ایک بارپھر شکست بھارت کی منتظر ہے،دھونی الیون کی این بیل سے جان چھوٹی ہی تھی کہ انگلش بولرز نے جکڑ لیا،بھارت کو فالوآن کاخطرہ ٹالنیکیلئے مزید289رنزدرکارہیں۔اوول میں ہونیوالے میچ کے تیسرے دن این بیل نے شانداربیٹنگ کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کی۔این بیل 235رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز591رنزچھ آوٴٹ پرڈیکلیرکی تو بھارت کے سامنے پہلاامتحان فالوآن سے بچنا تھا،مگر،دن ختم ہونے سے پہلے ہی پانچ کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے،ماسٹربیٹسمین سچن ٹنڈولکر اس مرتبہ بھی ناکام رہے اورصرف 23رنزبناپائے۔تیسرا دن ختم ہواتو بھارت کااسکورپانچ وکٹ پر103رنزتھا،انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔بھارت کو فالوآن سے بچنے کیلیے289رنزدرکارہیں۔