21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
چین میں دلدل میں پھنسے شخص کو 8گھنٹے بعد بچالیا گیا
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…مشرقی چین میں گذشتہ دنوں دلدل میں پھنسے ایک شخص کو 8گھنٹے بعد امدادی کارکنون نے بحفاظت باہر نکال لیا۔سینے تک دلدل میں پھنسا ہوا یہ شخص کچرا چنتے ہوئے اس دلدل تک جا پہنچا تھا۔ریسکیو کارکنوں نے پہلے تو رسی کی مدد سے اس شخص کو دلدل سے باہر کھینچنے کی کوشش کی تاہم وہ خود بھی اس دلدل میں پھنسنے لگے۔بعد ازاں امدادی کارکنوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے خود کو خشک حصے تک محدود رکھتے ہوئے سیڑھی کی مدد لی اور 20میٹر دور دلدل میں پھنسے شخص کو باہر کھینچ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔