تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11

پیرس ائیرپورٹ پر ورچوئل بورڈنگ ایجنٹس کھڑے ہوئے گئے

جنگ نیوز -


پیرس…این جی ٹی…اس سال کے آغاز میں جہاں برطانیہ کے دو ائیرپورٹس پر پہلی بار ورچوئل مددگار متعارف کروائے گئے وہیں اب فرانس کے ایک ائیر پورٹ پر بھی ان کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔پیرس کے Orly ائیرپورٹ پر ورچوئل مددگار(ہولوگرافک) ائیر پورٹ اسٹاف کے فرائض نبھانے کے لیے پچھلے ماہ تعینات کیے گئے ہیں جنہیں مسافروں کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل حاصل ہورہا ہے۔داخلی دروازے سے لیکر،مختلف راستوں تک رہنمائی اور بیگ چیکنگ کاؤنٹر پرموجود یہ ہولو گرافک اسٹاف بورڈنگ کروانے کے تمام امور بھی بخوبی انجام دے رہے ہیں جبکہ مسافر اپنے وہم اور تجسس مٹانے کے لیے انہیں چھوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔یہ مددگارسیکیورٹی ایریا میں داخل ہونے والے افراد کو ممنوعہ محلول کے بارے میں معلومات اور بورڈنگ کارڈز دکھانے کی ہدایات بھی جاری کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.