21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
انگلش پریمئر لیگ میں لیور پول چیلسی اور ایسٹن ولا کی کامیابی
جنگ نیوز -
لندن…انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول نے میزبان آرسنل کو ان ہی کے ہوم گرا ونڈ پر 2000کے بعد پہلی بار شکست دے دی۔امیریٹس اسٹیڈم لندن میں ہونے والے میچ میں لیورپول نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ لیورپول کی جانب سے سواریز اور راول مریلیز نے گول کیا۔ دیگر میچوں میں نیو کاسل ، ایسٹن ولا اور چیلسی نے کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ سے رخ کرتے ہیں ہالینڈ کا جہاں ایف سی ٹوینٹی نے Heerenveen کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے مات دی۔