21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
سنسناٹی ٹورنامنٹ:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے فائنل میں
جنگ نیوز -
سنسناٹی…سربین ورلڈ نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے امریکی ریاستسنسناٹی میں ہونیو الے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے اورامریکا کے مارڈی فش کے درمیان پہلاسیٹ یک طرفہ رہا،لیکن دوسرے سیٹ میں سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔اینڈی مرینے یہ میچ چھ تین اورسات چھ سے جیت کرفائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے سیمی فائنل میں جوکو وچ نے چک ریپبلک کے Tomas Berdych کے خلاف پہلا سیٹ 7-5 سے اپنے نام کیا۔ لیکن اس کے بعد ٹومس کندھے کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔ یوں فتح نواک کے نام رہی۔