تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23

سوناکشی سنہا اب شاہ رخ خان کیساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دبنگ میں کام کرنے والی ہیروئن سوناکشی سنہا کا ستارا آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہے اور انہیں کیرئیر کے ابتداء میں ہی صف اول کے ہیروز کے ساتھ کام کرنے کے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔جہاں دبنگ کے بعد سوناکشی کو فوراً اکشے کمار کیساتھ بھارت کی پہلی3Dفلم جوکر میں کام کی پیشکش ہوئی وہیں انہیں اجے دیوگن کے مد مقابل ہیروئن کاسٹ کرلیا گیااور اب اس میں نیا اضافہ ہے بالی ووڈ کے کنگ خان کا۔ ہدایتکار ابھینو کیشپ نے اپنی اگلی رومانوی فلم میں سوناکشی کو شاہ رخ خان کے مدِ مقابل بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا ہے۔ بالی ووڈ میں سوناکشی کو متعارف کروانے والے سلمان کے حریف شاہ رخ کے ہمراہ سوناکشی کی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہوگا جبکہ شوٹنگ آسٹریلیا میں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.