تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23

سپر اسٹا ر سلمان خان کی فٹنس کا رازایکشن سے بھر پور فلمزہیں

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی… سلمان خان بالی ووڈ کے دیگر سپر اسٹارزکے مقابلے میں اپنی جسمانی فٹنس کے باعث منفرد شہرت رکھتے ہیں ۔ دنیا بھر میں مو جود سلمان خان کے مداح اور ان کے ساتھی اداکار اس فٹنس کا راز جاننے کیلئے بے قرار رہتے ہیں جس سے بالآخرسلمان نے پردہ اٹھا ہی لیا ہے۔سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا ہے کہ ان کی فٹنس کا راز ایکشن فلمیں ہیں اور وہ اپنی فٹنس کیلئے ہی ان فلموں میں کام کر رہے ہیں۔سلمان خان نے اس مقصد کیلئے بغیر کسی وقفے کے لگاتارمتعددایکشن فلموں وانٹڈ،دبنگ،ریڈی اوربا ڈی گارڈمیں کام کیا ہے جبکہ ایک اور ایکشن فلم Kickکی شوٹنگ جاری ہے۔سلمان خان نے جو شہرت اپنی23سالہ کیرئیر میں حاصل نہیں کی وہ اپنی فٹنس کے لئے صرف دو سالوں میں تین سپرہٹ فلمیں دے کر اپنے نام کر لی ہے جبکہ جلد ہی مزید دوایکشن فلمیں با ڈی گارڈ اور کک بھی منظر پر آنے والی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.