21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34
شعیب ملک کو دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل
جنگ نیوز -
لاہور…شعیب ملک دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، شعیب ملک آج کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں شامل کریں گے، واضح رہے کہ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی نے چیئرمین اعجاز بٹ کی سربراہی میں شعیب کو ملک کو اس وقت کلیئر قرار دے دیا جب انہوں نے اپنے غیرملکی بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات سے پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی کو آگاہ کردیا ، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں ان کی شمولیت کاامکان بڑھ گیا تھا، پی سی بی کے مطابق وہ آج کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔