تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

برازیل میں افراط زر کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی

جنگ نیوز -
ساؤ پالو…جنگ نیوز… برازیل میں افراط زر کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ افراط زر کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی معیشت میں سست روی کے بعد سنٹرل بینک کی طرف شرح سود میں کمی کا اندیشہ ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل جولائی میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدر ڈلماروزیف نے اقتدار سنبھالتے وقت افراط زر اور مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے وعدے کئے تھے تاہم ملک میں افراط زر اور مہنگائی بڑے مسائل میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.