21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34
امریکی نائب وزیر خارجہ کا بن غازی کا دورہ، باغیوں کو تعاون کی یقین دہانی
جنگ نیوز -
بن غازی…جنگ نیوز…امریکا کے نائب وزیر خارجہ نے لیبیا میں باغیوں کے مضبوط گڑھ بن غازی کا دورہ کیا۔ نائب امریکی وزیر خارجہ کے بن غازی دورے کا مقصد معمرقذافی کو حامی فورسز کے خلاف مزاحمت تیز اور باغیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ نائب وزیر خارجہ جیفری فلٹ مین نے بن غازی میں باغیوں کی قائم کردہ نیشنل عبوری کونسل کے سربراہ عبدالجلیل سے ملاقات کی اور انہیں واشنگٹن کی جانب سے قذافی کے خلاف جنگ میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر باغی کونسل کے سربراہ عبدالجلیل نے بھر پور تعاون پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔