تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

چین میں 20ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیداہوگیا

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین میں بجلی کی ترسیل کا بہتر نظام نہ ہونے کے باعث 20ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوگیا۔ چینی حکام کے مطابق چین کے پاس اضافی بجلی کی موجودگی کے باوجود ترسیل کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے 25سے زائد صوبوں میں صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور کئی صنعتی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان علاقوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تمام بجلی گھروں کو پوری صلاحیت پر چلایا جا رہا ہے‘ چین نے گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کرنے کیلئے جنوبی چین کے صنعتی شہروں کی بجلی بھی رہائشی علاقوں کو منتقل کرنا شروع کردی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ چین کے پاس اضافی بجلی موجود ہے لیکن اس کے پاس اسے مشرقی علاقوں کو منتقل کرنے کیلئے کوئی بہتر نظام موجود نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.