تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

میانوالی: ڈینگی کے خلاف مہم، مچھر مار اسپرے شروع

جنگ نیوز -
میانوالی…میانوالی میں ڈینگی بخار سے بچاوٴ کے لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے شروع کر دیا گیا ہے۔ضلع میانوالی کو ڈینگی فری بنانے کی مہم جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ڈینگی وائرس سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی او میانوالی طارق محمود کا کہنا ہے کہ تمام ٹی ایم اوز کوہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ڈینگی بخار کا سبب بننے والے مچھر کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.