تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

اوباڑو میں سرکاری زمین پر قبضے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

جنگ نیوز -
اوباڑو…گھوٹکی کے قریب اوباڑو میں قبرستان کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے پر لینڈ مافیا کے خلاف شہریوں نے مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اوباڑو میں لانگھا روڈ پر واقع قبرستان کے لئے مختص کی گئی سرکاری زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ قبضے اور تجاوزات قائم کرنے کے خلاف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی اوراحتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے مرکزی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان کی زمین پرقائم تجاوزات کو فوری ختم اور ملزمان کو گرفتارکرکے سرکاری اراضی کو فوری واگذار کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.