تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

پشاور میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ، شہری پریشان

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں سحر و افطار کے وقت بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔بعض علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہتی ہے۔اندرون شہر اور کینٹ کے علاقے میں سحر و افطار کے وقت بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے۔ جو روزہ داروں کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہی علاقو ں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے۔ پشاور کے علاقے گلبہار، حاجی کیمپ ، فقیر آباد ،گلبرگ، یونیورسٹی ٹاوٴن ا ورملحقہ علاقوں میں سحری کے وقت سے بجلی بند رہتی ہے،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے سے کاروباری حضرات جنریٹر کے استعمال پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.