21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34
پشاور آنے والی ٹرینوں کی آمد میں گھنٹوں کی تاخیر
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں آج بھی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس دس گھنٹ کی تاخیر سے پہنچنے کی توقع ہے۔ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے صبح پونے 6 بجے پشاور پہنچنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس دس گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچ رہی ہے۔ خیبر میل صبح پونے سات کے بجائے دس بجے تک پشاور پہنچے گی۔ جبکہ عوام ا یکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کی آمد بھی کئی کئی گھنٹوں لیٹ ہے۔ عوام ایکسپریس صبح نو بجے پشاور سے روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی ملتوی کردی گئی۔