21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46
روسی پولیس افسران بھی جھوٹ پکڑنے والی مشین کے امتحان سے گزرینگے
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روسی پولیس افسران کو بھی جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے امتحان سے گزارا جائے گا۔ وزیر داخلہ راشدنرگالیور نے بتایا کہ تمام روسی پولیس افسران کو جھوٹ پکڑنے والی مشین کی آزمائش سے گزارا جائے گا کیونکہ اعلیٰ عہدے پر فائز پولیس افسران کا زیادہ رشوت اور کرپشن میں ملوث ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ صدر دمتری مدیدوف نے ملکی پولیس پر تنقید کے نتیجے میں دوبارہ پولیس فورس تشکیل دی اس عمل کے دوران متعدد پولیس افسران کو فارغ کیا گیا، بھرتیاں بھی کی گئی اور تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔ نارگالیور نے مزید کہا کہ اس آزمائش کے بعد پولیس افسران کو منشیات اور الکوحل ٹیسٹ سے بھی گزارہ جائے گا۔