21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46
امریکا افغانستان میں فوج کے قیام سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گیا، ٹیلی گراف
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… اخبار ٹیلی گراف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں فوج کے قیام سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکی فوجی تربیت کار اور امریکی سپیشل فورسز کے اہلکار افغان آرمی اور پولیس فورسز کی تشکیل کیلئے افغانستان میں قیام کرسکیں گے۔ اخبار نے امریکی اورافغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دسمبر میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی بون کانفرنس قبل اس معاہدے پر دستخط کردیئے جائیں گے۔ ادھر حامد کرزئی حکومت کے سینئرعہدیدار نے بتایا ہے کہ طالبان نے اس قسم کے معاہدے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک میں مزید بدامنی پھیلے گی۔