تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46

سلمان اور شاہ رخ میں صلح کرانا میرے بس سے باہر ہے،پریتی زنٹا

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…بالی وڈ اسٹار بیوٹی پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان صلح کرانا میرے بس سے باہر ہے۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوے پریتی نے کہا کہ انکے سلمان اور شاہ رخ دونوں کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آیندہ ماہ تین ستمبر سے اپنا چیٹ شو کرنے جارہی ہیں۔ پریتی نے کہا کہ انکے پہلے شو کے مہمان سلمان خان ہونگے، اس شو کو شاہ رخ کی انٹرٹینمنٹ کمپنی ریڈ چلز پروڈوس کر رہی ہے، پریتی نے بتایا کہ ان کے شو کا نام اپ کلوز اینڈ پرسنل ود پریتی زنٹا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.