تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:35

کراچی:چکرا گوٹھ میں پولیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

جنگ نیوز -


کراچی …کراچی کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو،سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کراچی کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ائی جی ایسٹ کی سربراہائی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو سات روز میں اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔پولیس نے حملہ کیس میں پہلے ہی تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.