تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:35

عوامی تحریک کا حکومتی بے بسی پراحتجاج

جنگ نیوز -


حیدرآباد…عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے کراچی میں جاری دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بارش متاثرین کو امداد کی عدم فراہمی کے خلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھوک ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرآباد میں عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کی اپیل پر عوامی تحریک اورسندھیانی تحریک کے کارکن کراچی میں چکرا گوٹھ سمیت دیگر سندھی آبادیوں میں سندھیوں اور بلوچوں کے قتل اور سندھ میں بارش کے متاثرین کو حکومت کی جانب سے امداد کی عدم فراہمی کے خلاف کیمپ لگا کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے،اس موقع پر بھوک ہڑتالیوں کا کہنا تھا کہ حکومت بے گناہ افراد کے قتل پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اوراس سنگین صورتحال سے لاتعلق نظر آتی ہے جبکہ کراچی میں لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے آٹھ ضلعوں میں حالیہ بارشوں کے متاثرین دربدر ہیں بھوکے پیاسے کیمپوں میں بدحالی سے دوچار ہیں لیکن حکمراں اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔بدین میں بھی بدامنی ،لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اورایوان صحافت کے سامنے دھرنا دیا۔لاڑکانہ میں پارٹی کے کارکنوں نیکراچی میں دہشت گردی کے خلاف جناح باغ میں علامتی بھوک ہڑتال کی۔نوشہرو فیروز میں بھی کارکنوں نے کراچی میں دہشت گردی اور متاثرین سیلاب کی مدد نہ کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال کی۔کنری میں پارٹی کارکنوں نیناحتجاجی مظاہر ہ کیا اور بھوک ہڑتال کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.