21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:35
پولیس اور رینجرز کو کراچی میں فری ہینڈ دیا جائے،افضل شگری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ افضل علی شگری نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کو کراچی میں فری ہینڈ دیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز حالات کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور فوج کو یہاں پر تعینات نہ کیا جائے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صورتحال ایسی نہیں کہ فوج کو کراچی بھیجا جائے، تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو کراچی میں امن کیلئے مل بیٹھنا چاہئے اور جامع حکمت عملی تشکیل دینا چاہئے، جرائم پیشہ گینگ خود کو سیاسی جماعتوں کا کارکن شمار کرتے ہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو سیاسی جماعتیں اسے اپنے کارکنوں کے خلاف آپریشن قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قاتلوں کو صرف قاتل کی نظر سے دیکھنا چاہئے۔