تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:35

سمیع الحق کی مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کی تقریب سنگ بنیاد میں شرکت

جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ…جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ جے یو آئی (س) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مولانا سمیع الحق ان دنوں عمرہ کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کے قصر ضیافت میں مقیم ہیں وہ رائل پروٹوکول (مراسم الملکیہ) کے مہمان بھی ہیں اور انہوں نے خصوصی دعوت پر اس تاریخ ساز تقریب میں شرکت کی۔ مولانا سمیع الحق نے تقریب میں شاہ عبداللہ کو اس عظیم تاریخی کارنامہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پوری امت کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.