تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:46

لوک پال بل :بی جے پی کا پارلیمان کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک پال بل کی منظوری کیلئے پارلیمان کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت جان بوجھ کر موثر لوک پال بھل کی منظوری کے معاملے کو التوا کا شکار بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بدعنوانی اور اقربا پروری کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اس بل کی منظوری نہایت ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.