21 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:46
چین : 30 سالہ پرانے پاورپلانٹ کومدت پوری ہونے پراڑادیاگیا
جنگ نیوز -
بیجنگ… چین میں 30 سالہ پرانے پاورپلانٹ کومدت پوری ہونے پر دھماکے سے اڑادیاگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صوبے ہونا ن میں قائم فیکٹری کے کولنگ پاورپلانٹ کی کام کرنے کی مدت پوری ہوچکی تھی جسے بلاسٹنگ فارچیک کی ٹیم نے تین ہزار پانچ سوسے زائد ڈیٹو نیٹرز نصب کرکے دھماکے سے اڑادیاگیا ۔دھماکے سے رہائشی عمارتوں کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔