تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:3

سیاسی علماء مظلوموں اور قاتلوں کو ایک ہی صف میں کھڑا نہ کریں،الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض علمائے کرام اورمشائخ کی جانب سے کراچی میں درندہ صفت قاتلوں کے ہاتھوں اغواء کرکے انہیں بیدردی سے ذبح کئے جانے والے مظلوم مہاجروں اوردرندہ صفت قاتلوں کوایک ہی صف میں کھڑاکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ جوعلمائے کرام اورمشائخ عظام اردوبولنے والے مہاجروں کے اغواء اوراغواء کے بعد انہیں بیدردی سے ذبح کرنے اوران کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے بوریوں میں بندکرکے مختلف علاقوں میں پھینکنے کے واقعات کودوگروہوں کی لڑائی قراردے رہے ہیں وہ دراصل بے گناہ مارے جانے والے مظلومین ومعصومین اور مقتولین کوبھی برابرکاقصوروارقراردیکرانہیں بھی شریک جرم واستبداد اور عمل قتل وغارتگری میں شامل کررہے ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ جوعلمائے کرام اورمشائخ عظام ایساعمل کررہے ہیں انہیں عالمِ دین توکجا علمائے حق اوربزرگان دین کے پیروں کی خاک کے برابربھی قرارنہیں دیاجاسکتا لہٰذاایسے سیاسی علمائے کرام اورمشائخ عظام سے میری درخواست ہے کہ وہ ” صاف چھپتے بھی نہیں ،سامنے آتے بھی نہیں “ کے مصداق عمل کرنے کے بجائے دوٹوک موٴقف کے ساتھ سامنے آئیں ورنہ خاموشی اختیارکرکے اپنی اوراپنی آنے والی سات پشتوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے عذاب کودعوت نہ دیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایسے علمائے سو اورعلمائے حق میں یہی تمیزہے کہ علمائے حق نے ہردورمیں ہرجابر کے سامنے کلمہء حق کہاہے جبکہ علمائے سو نے ہمیشہ ظالم اورباطل قوتوں کاساتھ دیاہے اور اسلامی تاریخ بھی اس کی شاہدہے۔ الطاف حسین نے درندہ صفت قاتلوں کے ہاتھوں بیدردی سے قتل کئے جانے والے ذبح کرکے ٹکڑے ٹکرے کئے جانیوالے مہاجروں کے تمام لواحقین سے ایک مرتبہ پھر دلی ہمدردی کااظہاکرتے ہوئے ان سے کہاکہ آپ صبرکریں اورایسے باطل پرست عناصرکے بیانات سے ہرگزمشتعل نہ ہوں کیونکہ ایسے ہی عناصر کیلئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں سورة المنافقون نازل فرمائی ہے اورتمام ذی شعورمسلمان اس آیت کریمہ کامطلب خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ” لعنت اللہ علی المنافقین“ اور ” لعنت اللہ علی الکاذبین ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.