21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:3
وزیراعظم کے دورہ کراچی میں تبدیلی،آج کی بجائے اب کل پہنچیں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ کراچی کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے،وزیراعظم اب کل کراچی پہنچیں گے ،ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی کی صورتحال کے پیش نظر آج کراچی پہنچنا تھاتاہم وزیراعظم کے پروگرام میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب وزیراعظم آج رات کے بجائے کل کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کل کراچی پہنچیں گے۔