تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

سیاستدانوں نے بھی ملک کیلئے کوئی قابل فخر کام نہیں کیا ،شہباز شریف

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ فوجی آمروں نے تو ملک دو لخت کردیا لیکن سیاست دانوں نے بھی قوم کے لئے کوئی قابل فخر کام نہیں کیا،لاہور میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز اور دیگر صوبوں کے پوزیشن ہولڈرزمیں کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کے آمر ہوں یا آج کے بددیانت حکمران، سب نے قوم کی دولت کو لوٹا،کوئی بھی نوجوانوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں اور امن جلد بحال ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایک غریب کی ذہین بچی محنت اور والد کے رزق حلال سے انعام لینے پہنچ گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.