تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

پیپلز پارٹی،اے این پی اورمتحدہ ،کراچی میں خون بہا رہے ہیں،امیر مقام

جنگ نیوز -


پشاور…پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخواکے صدراورقومی اسمبلی کے رکن انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، اے این پی اورایم کیوایم کے دہشت گرد کراچی میں غریبوں کا خون بہارہے ہیں کراچی میں بھر پورفوجی آپریشن شروع کیا جائے۔پشاورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آورمیں اظہارخیال کرتے ہوئے امیرمقام کا کہناتھا کہ کراچی میں تینوں حکومتی پارٹیوں کے اپنے پالے ہوئے دہشت گرد شہریوں کا خون بہارہے ہیں جن کے خلاف حکومت کارروائی نہیں کرتی۔ سیاستدان کراچی میں امن کے قیام میں ناکام ہوچکے ہیں اس لئے وہاں بھر پورفوجی آپریشن کیا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ خودکش حملہ آوروں کی طرح کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے تنخواہ دارہیں ان کے پیچھے پوشیدہ اصل چہرے کا بے نقاب کیاجائے۔ ان کا کہناتھا کہ پن بجلی منافع کے لئے جرگہ بلانے سے پہلے صوبائی حکومت کو اب تک حاصل کئے گئے 35 ارب روپے کا حساب دینا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.