21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15
سندھ میں بارشوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سندھ میں بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بھی جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،کراچی میں صبح سے ہی بوندا باندی ہوتی رہی اور ہلکی پھوار تیز بارش میں بدل گئی،نواب شاہ میں طوفانی ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، گرمی کے مارے لوگ بارش سے لطف اندوز ہونے سڑکوں پر نکل آئے،ٹنڈومحمد خان اور سانگھڑ میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا،حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ جامشورو اور کوٹری میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،دادو، میہڑ، کے این شاہ، سیتا روڈ، جوہی،کاچھو، ہنگورجہ اور نارا میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے،تھرکے علاقے چھاچھرو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے لوگ جھوم اٹھے،بلوچستان کے علاقے حب اور اوتھل میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔